2 اکتوبر، 2018، 5:19 PM

پاکستانی فوج کی چوکی پر حملہ، جوابی کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک

پاکستانی فوج کی چوکی پر حملہ، جوابی کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے پاکستانی چوکی پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جبکہ جوابی کارروائی میں 7 حملہ آور ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے پاکستانی چوکی پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جبکہ جوابی کارروائی میں 7 حملہ آور ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سرحد پار افغانستان کی حدود سے فوج کی چوکی پر فائرنگ کی گئی جس کا مؤثر انداز میں جواب دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔

News ID 1884460

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha